‫‫کیٹیگری‬ :
03 November 2018 - 11:41
News ID: 437551
فونت
صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن اربعین امام حسین علیہ السلام کو سنسر کرنے میں ناکام رہا تاکید کی: ایمان اور صداقت کے بغیرانسانی کرامتوں کا حصول ناممکن جانا ۔
 حجت الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ گیلان ایران میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے گذشتہ روز ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں خانوادہ کی اہمیت کی تاکید اور کہا کہ میاں بیوی کی خوش رفتاری اور حسن اخلاق سے گھرانے کی بنیادیں مستحکم و استوار ہوتی ہیں ۔

انہوں نے خانوادے میں دینی احکامات اور بحثوں پر توجہ ضروری جانا اور کہا: یہ چیزیں گھرانے کی بنیادوں کو محکم کرتی ہیں ، اگر زندگی میں ایمان اور صداقت نہ ہو تو لوگ انسانی کرامتوں کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔

صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے ۱۳ آبان مطابق ۴ نومبر یوم عالمی سامراجیت کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تھران میں امریکی جاسوسی کے اڈے پر قبضہ ایک اہم اقدام تھا کہ جسے امام خمینی(ره) نے انقلاب دوم کا نام دیا ۔

حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امریکا سے مقابلہ ملت ایران کا خط فکر ہے کہا: اس بزرگ ملت نے گذشتہ چار دہائیوں میں ہمیشہ امریکا کی سامراجی سیاست کا مقابلہ کیا اوراس میدان میں ثابت قدم رہی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا سامراج طبیعت ہے اور وہ دنیا میں فقط انسان کشی میں مصروف ہے کہا: امریکا، ایران کی طرف سے دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کو ان حالات میں دھشت گردوں کی حمایت کا نام دے رہا ہے کہ خود قاتل دھشت گردوں کا سب سے بڑا حامی و مددگارہے ۔

شھر رشت کے امام جمعہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں حماسہ عظیم اربعین حسینی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن بار دیگر اربعین کے پروگرام کو سنسر کرنے میں ناکام رہا ، اس عظیم حماسہ نے ایک بار پھر دین اسلام اور اهل بیت(ع) کی عظمت کو دنیا کے سامنے اجاگر کردیا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬